22 مئی 2012 - 19:30

ہندوستان کے وزیر اعظم منموہن سنگھ نے کہا ہے کہ وہ مناسب وقت پر پاکستان کا دورہ کریں گے-

ابنا: انہون نے پاکستان کی جانب سے ہندوستان کوتجارت میں پسندیدہ ملک قرار دینے کو نہایت خوشگوار اقدام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستان بھی پاکستان کےساتھ بہترتعلقات کا خواہاں ہے اور باہمی تجارت کو فروغ دینا چاہتا ہے۔ منموہن سنگھ نے کہا ہے کہ ہندوستان ، پاکستان کے ساتھ تعلقات مثبت سمت میں لے جانا چاہتا ہے-
واضح رہے کہ ہندوستان کے وزیر اعظم نے صدر زرداری کے دورہ ہندوستان کے موقع پر پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت قبول کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ پاکستان کے ساتھ تمام مسائل کے حل کے لیے بات چیت کےلئے تیار ہیں۔
.......

/169